افغان امن مذاکرات کا آغاز ایک سنہری موقع ہے، ترک وزیر خارجہ

یہ افغانستان کے لیے ایک ’تاریخی دن‘ کی حیثیت رکھتا ہے

1489350
افغان امن مذاکرات کا آغاز ایک سنہری موقع ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا  ہے کہ سالہا سال سے جاری جھڑپوں  کے بعد افغان مذاکرات عمل کا آغاز قیام امن کے لیے ایک اہم موقع تشکیل دیتا ہے۔

چاوش اولو نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ افغان مذاکرات عمل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان کے لیے ایک ’تاریخی دن‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔ سالہا سال  کی جھڑپوں کے بعد اب ہمارے پاس قیام امن کا سنہری  موقع موجود ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس تاریخی موقع کو ہاتھ سے نہیں گنوایا جائیگا  اور سلسلہ مذاکرات کے لیے پائدار  راستے کو ہموار کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں