ترکی کا فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کانفرنس منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار

وزارت خارجہ  کی جانب   سے  جاری   کردہ   تحریری اعلان میں کہا گیا ہے کہ"  ہم گذشتہ  روز فلسطینی صدر محمود عباس کی زیر صدارت بین الاقوامی فلسطینی مفاہمت کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فلسطینی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت پر ممنون ہیں

1484753
ترکی کا فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی  کانفرنس منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار

ترکی نے فلسطیوں کے درمیان مصالحتی  کانفرنس اور سیاسی جماعتوں کی تشکیل کا آغاز کرنے کے اعلان  کا  خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ  کی جانب   سے  جاری   کردہ   تحریری اعلان میں کہا گیا ہے کہ"  ہم گذشتہ  روز فلسطینی صدر محمود عباس کی زیر صدارت بین الاقوامی فلسطینی مفاہمت کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فلسطینی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت پر ممنون ہیں۔

تحریر ی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پیشرفت کی وجہ سے کانفرنس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں ، فلسطینی مقصد کو مسترد کرنے اور دو ریاستوں کے حل کے نقطہ نظر کو کمزور کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے کے پیش نظر مفاہمت کے عمل کی اہمیت  میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی،  فلسطینی فریق کے مابین اتحاد اور تعاون کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کی کوششوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔ ترکی اسرائیلی فلسطین تنازعے  کے پائدار اور منصفانہ حل میں مددگار ہونے  کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھے گا۔  



متعللقہ خبریں