ترک اعلی حکام کو یوکیرین سے اعلی سول اعزاز

یوکیرین  کی بین الاقوامی سطح پر حیثیت کو تقویت دلانے اور بین الامملکتی تعاون کے فروغ میں خدمات کے عوض  ترک حکام کو اس اعزاز سے نوازا گیا

1479307
ترک  اعلی حکام کو یوکیرین سے اعلی سول اعزاز

یوکیرین  نے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور  بائیکار کے ڈائریکٹر جنرل خالق بائراکتار کو سول اعزاز  کا مستحق قرار دیا ہے۔

یوکیرین ایوان ِ صدارت کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق قالن، چاوش اولو اور بائراکتار  کو صدر ولا دیمر زیلنسکی کی منظوری حاصل ہونے والی قرار داد کے ساتھ اعلی سول اعزاز  کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

قرار داد میں واضح کیا گیا ہے کہ یوکیرین  کی بین الاقوامی سطح پر حیثیت کو تقویت دلانے اور بین الامملکتی تعاون کے فروغ میں خدمات کے عوض  ترک حکام کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں