ترک صدر کا ’’کورونا قلبی سلام‘‘ پوری دنیا میں مقبولِ عام

جناب ایردوان کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ ست ملاقات کے بعد مصافحہ کرنے کے بجائے ہاتھ کو چھاتی  پر رکھتے ہوئے کورونا کہا تھا

1478033
ترک صدر کا ’’کورونا قلبی سلام‘‘ پوری دنیا میں مقبولِ عام

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے  صدر ایردوان کی جانب سے کورونا وبا کے باعث مصافحہ کرنے کے بجائے  ہاتھ کو چھاتی پر رکھتے ہوئے ’’دلی سلام‘‘ پیش کرنے  کے عمل کو اب بلمشافہ سفارتی ملاقاتوں میں بھی   اپنائے جانے کے  حوالے سے  ایک ویڈیو  ریکارڈنگ کو نشر کیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے دفتر خارجہ کی پریس سیکریٹریٹ  کی سوشل میڈیا  ٹیم کی جانب سے تیار کردہ  اس ویڈیو  کو’ دلی سلام کی بدولت ہم نے پوری دنیا کے ساتھ دلی روابط قائم کیے ہیں‘ عنوان کے ساتھ ٹویٹر پر جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  ترک صدر  نے ایک روزہ امورہ دورے کے دائرہ کار میں 9 مارچ کو بیلجین دارالحکومت برسلز میں مذاکرات کیے تھے ۔ جناب ایردوان کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ ست ملاقات کے بعد مصافحہ کرنے کے بجائے ہاتھ کو چھاتی  پر رکھتے ہوئے کورونا کہا تھا جس پر اسٹولٹن برگ نے بھی جواباً اپنی چھاتی پر ہاتھ رکھتے ہوئے  سلام پیش کیا تھا۔

وزیر چاوش اولو کی جانب سے شیئر کردہ اس ویڈیو میں صدر ایردوان کے سلام پیش کرنے والے  اس انوکھے طریقہ کار کے دنیا بھر میں مقبولِ عام ہونے پر زور دیا گیا ہے۔

جناب ایردوان کے 18 مارچ کو صرف کردہ الفاظ کہ’’وبا کے خطرے کا مکمل طور پر قلع قمع ہونے تک ہم اپنی محبت کا اظہار قلبی طور پر اور زبان کے ذریعے کریں گے، اس لیے سلام ِ قلب‘‘ کو بھی جگہ دی جانےو الی اس ویڈیو کلپ میں  حالیہ ایام میں عالمی سربراہان  کے اس طریقہ کار کو اپنانے سے متعلق  مناظر کو بھی  پیش کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں