جوبائیڈن کا ہماری حکومت کے خلاف بیان جاہلانہ ہے:ترکی

واضح رہے کہ جو بائیڈن نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ترکی میں مخالفین کی مدد کرتےہوئے موجودہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیئے جسے حکومت ترکی نے جاہلانہ قرار دیتےہوئے مسترد کر دیا ہے

1474186
جوبائیڈن کا ہماری حکومت کے خلاف بیان جاہلانہ ہے:ترکی

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ترکی سے متعلق متنازعہ  بیان  کو مسترد کرتےہوئے اسے جاہلانہ قرار دیا ہے ۔

 چاوش اولو  نے سرکاری دورے پر جمہوریہ ڈومینیک میں امریکی ہم منصب مائیک موپیئو سے ملاقات کی ۔

انہوں نے اس ملاقات سے  متعلق بیان میں کہا کہ  امریکی وزیر خارجہ سے موجودہ موضوعات کے علاوہ  لیبیا کی صورت حال  پر بھی امریکہ کے ساتھ  ماہرین کی سطح پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکی ہم منصب کو میں  نے  مشرقی بحیرہ روم  کے تنازعے سے متعلق ایک نقشے کی مدد سے ترکی کے موقف  اور اس کے جائز حقوق اورعلاقائی اجارہ داری  سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

 چاوش اولو نے   جو بائیڈن سے متعلق  بیان کے حوالے سے  کہا کہ  امریکی ڈیموکریٹ  صدارتی امیدوار نے سن 2014 میں   اپنے مشرق وسطی کے  دورے کے دوران ترکی سے متعلق ایک بیان پر صدر ایردوان کو ٹیلیفون کرتےہوئے ان سے معذرت کی تھی، آج کا  ترکی ایک مختلف روپ اختیار کر چکا ہے اور اس بیان کو ترک عوام نے مکمل طور پر مسترد بھی کر دیا ہے۔

 یاد رہے کہ جو بائیڈن نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ترکی میں مخالفین کی مدد کرتےہوئے موجودہ حکومت کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

 دوسری جانب چاوش اولو نے جمہوریہ ڈومینیک کے نو منتخب صدر لوئس آبی نادر کورونا کی تقریب حلف برداری  میں بھی شرکت کی ۔

 



متعللقہ خبریں