انقرہ میں یومِ آزادی کی پُر وقار تقریب

سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی نے انقرہ میں مقیم پاکستانی کیمیونٹی کو یوم ِ آزادی کی مبارکباد پیش کی

1472990
انقرہ میں یومِ آزادی کی پُر وقار تقریب

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر  سفارتخانہ پاکستان انقرہ میں ایک پرو قار تقریب کا اہتمام کیا گیا،  جس میں  سفارتخانے کے عملے سمیت انقرہ میں مقیم پاکستانی  شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

پرچم کشائی کے تقریب اور قومی ترانہ بجائے جانے کے بعد   سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز اور کونسلر نے  صدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان   کے پیغامات الگ الگ پڑھ کر سنائے۔

 

 

 

سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی نے  بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوم ِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اس پر مسرت دن کی مناسبت سے اس عہد کا اظہار کیا کہ ہم آئندہ سال کے اس دن تک اپنے وطن کو مزید آگے بڑھانے اور اسے عالمی پلیٹ فارم پر بلندیوں پر دیکھنے کے لیے مل جل کر  اور بڑی لگن سے کام کرتے  رہیں گے۔  خاصکر ہم  اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے  ہیں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ ہے اور یہ آپ کی بقا کے لیے  ہمہ وقت  جدوجہد کرتی  رہے گی۔   اور  ان کو حق بجانب آزادی دلا کر ہی  رہے  گی۔

بعد ازاں  سفیر پاکستان کی اہلیہ نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور  بچوں نے اس موقع پر ملی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے زندہ باد پاکستان کے نعرے بلند کیے۔

 

سفارتخانہ پاکستان نے  مہمانوں کی آؤ تواضع بھی  کی اور پاکستانی کیمیونٹی نے آپس میں اہم دن کی خوشیاں بھی بانٹیں۔

 



متعللقہ خبریں