ترکی: وزیر دفاع، مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے پر

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار ترک مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ آذربائیجان تشریف لے گئے ہیں

1471947
ترکی: وزیر دفاع، مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے پر

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار ترک مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ آذربائیجان تشریف لے گئے ہیں۔

دورے میں حلوصی آقار  کےہمراہ وفد میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر، برّی فوج کے کمانڈر جنرل امید دُندار، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبال اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیوچک آق یُز شامل ہیں۔

وزیر دفاع حلوصی آقار اور  مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ آذربائیجان میں ترکی۔آذربائیجان مشترکہ فوجی مشقوں کے مبصرین کی حیژیت سے شرکت کریں گے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف بھی وفد سے ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں