ترک تحقیقی جہاز اورچ ریئس کی سرگرمیاں 23 اگست تک بڑھا دی گئیں
مشرقی بحیرہ روم میں مصروف اوروچ ریئس نامی سیسمیک بحری جہاز کی تحقیقی سرگرمیوں کو 23 اگست تک بڑھاتےہوئے علاقے میں NAVTEX کا اطلاق کر دیا گیا ہے
1470022

مشرقی بحیرہ روم میں مصروف اوروچ ریئس نامی سیسمیک بحری جہاز کی تحقیقی سرگرمیوں کو 23 اگست تک بڑھاتےہوئے علاقے میں NAVTEX کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اورچ ریئس اتامان اور چنگیز خان نامی جہازوں کے ہمراہ جزیرہ قبرص کے قریب یہ تحقیق جاری رکھے گا۔
یہ بحری جہاز قدرتی وسائل کی تلاش سمیت ہر قسم کے ارضیاتی ،جیو فیزک،ہائڈرو گرافک اور اوشنوگرافک تحقیق میں کارآمد ہے ۔
اوردچ رائیس 8 ہزار میٹر گہرائی میں تھری ڈی اور 15 ہزار میٹر تک کی گہرائی میں ٹو ڈی تحقیق کرنے کا اہل ہے۔