عراق کے شمالی علاقے میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

ہم دہشت گردوں کی کچھاروں کو ان کے سروں پر مسمار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں: ترکی وزارت دفاع

1469604
عراق کے شمالی علاقے میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے زاپ  میں نشاندہی کے بعد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق " ہم دہشت گردوں کی کچھاروں کو ان کے سروں پر مسمار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراق کے شمالی علاقے زاپ میں تلاش و نگرانی کی کاروائیوں کے دوران PKK کے 2 دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔ بعد ازاں فضائی آپریشن کر کے ان دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں