لبنان کی طرف سے ترکی اور صدر ایردوان کا شکریہ

صدر ایردوان نےاس حساس اور فراخدلانہ  مدد سے ثابت کر دیا ہے کہ ترکی لبنانی عوام کا نہایت قیمتی اور گہرا دوست ہے: فواد سینیورا

1469490
لبنان کی طرف سے ترکی اور صدر ایردوان کا شکریہ

لبنان کے سابق وزیر اعظم فواد سینیورا نے دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کے دھماکے کے بعد فوری طبّی امداد بھیجنے پر ترکی اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فواد سینیورا نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ"صدر ایردوان کی طرف سے شروع کی گئی اور نائب صدر فواد اوکتائے کے دورہ لبنان سے ملک میں پہنچنے والی فراخدلانہ، برادرانہ اور انسانی امداد پر ہم شکر گزار ہیں۔

صدر ایردوان نےاس حساس اور  فراخدلانہ  مدد سے  ثابت کر دیا ہے کہ ترکی لبنانی عوام کا نہایت قیمتی اور گہرا دوست ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے صحت، خوراک اور طبّی  شعبے سے متعلقہ امدادی سامان ہمیں موصول ہو گیا ہے  اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بیروت بندرگاہ کی تعمیرِ نو کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بیروت بندرگاہ پر4   اگست کو دھماکہ خیز مواد کے  12 نمبر ڈپو میں پہلے آگ لگی اور اس کے بعد ایسا شدید دھماکہ ہوا  کہ جس نے پورے لبنان کو ہِلا کر رکھ دیا۔

دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد  158 اور زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

بیروت کے گورنر مروان عبد  نے کہا تھا کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکے سے جو نقصان ہوا ہے اس کے مالیت 10 سے 15 بلین ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں