ترک وزیر خارجہ لیبیا روانہ،اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان

بتایا گیا ہے کہ اس سہ رکنی  ملاقات  میں لیبیا کی صورت حال  کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ترک وزیر خارجہ لیبیائی حکام  کو انقرہ۔ماسکو  جنگ بندی  سے متعلق مذاکراتی عمل کے حوالےسے بھی  تفصیلات سے آگاہ کریں گے

1468141
ترک وزیر خارجہ  لیبیا روانہ،اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو مالٹیس ہم منصب ایوارسٹ بارتولو کے ہمراہ لیبیا روانہ ہو گئے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ اس سہ رکنی  ملاقات  میں لیبیا کی صورت حال  کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ترک وزیر خارجہ لیبیائی حکام  کو انقرہ۔ماسکو  جنگ بندی  سے متعلق مذاکراتی عمل کے حوالےسے بھی  تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

 واضح رہے کہ جون کے مہینے میں لیبیائی وزیراعظم فائز السراج نے انقرہ کا جس کے فورا بعد ایک ترک وفد نے بھی  لیبیا  کا دورہ کیا تھا۔

 ترک وزیر دفاع خلوصی آقار اور ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یشار گولیر نے بھی بعد ازاں لیبیا اور مالٹا کے دورے کیے تھے جس کے بعد لیبیا کے وزیر داخلہ  فتحی بشاغہ اور مالٹا کے قومی سلامتی و داخلہ امور کے وزیر بائرن کامیلری  نے انقرہ کا دورہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں