ترکی: صدر ایردوان کی عید ملن ٹیلی فونک ملاقاتیں جاری، صدر ویدودو اور صدر غنی سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان، صدر جوکو ویدودو اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقاتوں میں سربراہان نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی

1465911
ترکی: صدر ایردوان کی عید ملن ٹیلی فونک ملاقاتیں جاری، صدر ویدودو اور صدر غنی سے ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عید ملن ٹیلی فونک ملاقاتوں کے ذیل میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔

ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئےبیان کے مطابق ملاقات میں سربراہان نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی معاملات میں تعاون کی مضبوطی کے لئے عزم  کا اظہار کیا گیا۔



متعللقہ خبریں