ترکی اور آذربائیجان کی ناہچیوان میں مشترکہ فوجی مشقیں

ناہچیوان  خود مختار جمہوریہ کی سیدیریک  سرحدی چوکی پر   دریائے آراز  پر واقع  امید پُل پر ایک تقریب کے ساتھ ترک  فوجیوں کا استقبال کیا گیا

1463085
ترکی اور آذربائیجان کی ناہچیوان میں مشترکہ فوجی مشقیں

ترکی اور آذربائیجان  کی وسیع پیمانے کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرنے والے ترک فوجیوں کی ایک کمک ناہچوان پہنچ گئی۔

ناہچیوان  خود مختار جمہوریہ کی سیدیریک  سرحدی چوکی پر   دریائے آراز  پر واقع  امید پُل پر ایک تقریب کے ساتھ ترک  فوجیوں کا استقبال کیا گیا۔

اس تقریب  کے دوران ترک اور آذری قومی رانے بجائے گئے، پرچم کا تبادلہ ہوا، تقریب کے بعد فوجیوں کو ناہچیوان میں فوجی اڈے پر قیام کرایا گیا۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کے دارلحکومت باکو اور ناہچیوان میں یکم تا 5 اگست  فوجی مشقوں میں مختلف جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا جائیگا ، بکتر بند گاڑیوں اور توپوں کے ساتھ فرضی دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں