استنبول اسٹاک ایکجینج کے انڈکس سے 2 صفر ہٹا دیے گئے

انڈکس سے  2 صفر کو ہٹانے سے لین دین کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور یہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں سے زیادہ ہم آہنگ ہو گا

1462458
استنبول اسٹاک ایکجینج کے انڈکس سے 2 صفر ہٹا دیے گئے

وزیر ِ خزانہ بیرات  البائراک نے آج سے نافذالعمل کیے جانے والے استنبول اسٹاک  ایکسچینج میں انڈکس سے 2 صفر ہٹائے جانے پر اپنے جائزے پیش کیے۔

ٹویٹر پیج پر اس حوالے سے ’’نیا دور، نیا ہفتہ ، نئی شروعات‘‘ الفاظ کو  جگہ دینے والے البائراک کا کہنا   ہے کہ 23 برسوں بعد ہم  استنبول اسٹاک  ایکسچینج کے انڈکس سے 2 صفر ہٹاتے ہوئے اسے سادہ بنا رہے ہیں، یہ عمل تمام تر سرمایہ کاروں کے لیے خیرو عافیت کا وسیلہ ثابت  ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈکس سے  2 صفر کو ہٹانے سے لین دین کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور یہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں سے زیادہ ہم آہنگ ہو گا۔



متعللقہ خبریں