ہم ٹوگو میں سفارت خانہ کھول رہے ہیں: چاوش اولو

ہم نے ٹوگو میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1458806
ہم ٹوگو میں سفارت خانہ کھول رہے ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے ٹوگو میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میولود چاوش اولو مغربی افریقی ملک ٹوگو کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر فاورے گناسینگبے کے ساتھ ملاقات کے بعد بیانات جاری کئے ہیں۔

ایک جامع وفد کے ساتھ ٹوگو کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ " میں ٹوگو کا دورہ کرنے والا ترکی کا پہلا وزیر خارجہ ہوں اور اس پر مجھے بہت خوشی ہے۔ میں نے ٹوگو کے حکام کو صدر رجب طیب ایردوان کا سلام اور نیک خواہشات پہنچائی ہیں"۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہمارے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے یہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ سفارت خانہ کب اور کیسے کھولا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ماہ قبل میرے بھائی، ٹوگو کے وزیر خارجہ رابرٹ ڈوسے، نے مجھے ٹوگو آنے کی دعوت دی تھی۔ اسی دعوت کے جواب میں میں ٹوگو کے دورے پر ہوں اور بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں"۔  



متعللقہ خبریں