ترک وزیر خارجہ کی سرکاری مصروفیات

انقرہ میں موجود ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ٹیلی فونک اور بلشمافہ مذاکرات سر انجام دیے

1456667
ترک وزیر خارجہ کی سرکاری مصروفیات

وزیرِ خارجہ میولود  چاوش اولو  نے جرمن  ہم منصب ہیکو ماس سے  ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ  معلومات کے مطابق   دونوں  وزرا نے بعض اہم دو طرفہ معاملات پر  غو ر کیا ہے تا ہم  اس حوالے سے  تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

چاوش اولو نے علاوہ ازیں  ایتھوپین وزیر اعظم ابی احمد کے خصوصی نمائندے اور ایتھوپیا کے سابق صدر مولاتو ورتو سے دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کی۔

جناب چاوش اولو نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ورتو سے مفید مذاکرات ہوئے ہیں، دو طرفہ دوروں، ڈائیلاگ، تجارت و سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں باہمی  تعاون کو فروغ دینے کے معاملے میں مطابقت طے پائی ہے۔

ترک وزیر نے علاوہ ازیں انقرہ میں متعین  بیلا روس کے سفیر وکٹرریباک اور مولڈووا کے سفیر دیمتری کورئتور  کو شرف ملاقات بھی بخشا۔

 



متعللقہ خبریں