پاکستان کا دل ترکی کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: عمران خان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے نام اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ترکی کے ”جمہوریت اور قومی دن” کے موقع پر اظہار یکجہتی کیا۔ یہ دن 2016ء کے شہداء کی یاد میں15 جولائی کو منایا جاتا ہے

1455289
پاکستان کا دل ترکی کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے حکومت اورپاکستان کے عوام کی جانب سے ترکی کے جمہوریت اورقومی اتحاد کے دن کے موقع پراپنی یکجہتی کااظہار کیا ہے جو آج دوہزارسولہ کے شہداء کی یاد میں منایاجارہاہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان کے نام اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ترکی کے ”جمہوریت اور قومی دن” کے موقع پر اظہار یکجہتی کیا۔ یہ دن 2016ء کے شہداء کی یاد میں15 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چار سال قبل آج کے دن ترک عوام نے اپنی روایتی مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور ترکی کے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں کو نشانہ بنانے والی قوتوں کو بہادری اور دلیری سے شکست دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 15 جولائی 2016ء کو انسانی جذبہ اور ہمت کا بھرپور مظاہرہ دراصل دنیا بھر کے کروڑوں افراد کیلئے متاثر کن تھا جس کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایک صدی قبل ہمارے آبائو اجداد نے بھی اپنے ترک بھائیوں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا تھا، اسی طرح 15 جولائی 2016ء کے روز بھی پاکستان کے عوام نے اپنے ترک بھائیوں کی بہادری کے عمل میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

 انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے اس دن یک زبان ہو کر ترکی کے امن، جمہوریت اور استحکام کے خلاف کئے گئے اقدامات کی بھرپور مخالفت کی اور اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ترک بھائیوں کی جانب سے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں کی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیسا کہ ہماری دونوں اقوام کی روایات ہیں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امن، خوشحالی اور روشن مستقبل اور تابناک ماضی کے حوالہ سے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکی کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے روشن مستقبل، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں