ترکی اورعربوں کے درمیان موجود مشترکہ ثقافتی ورثہ علاقائی استحکام کا اساس ہے:امیر قطر

امیر قطر نے صدر رجب طیب ایردوان  کے دورہ قطر کے بعد  ٹویٹر پر تاثرات بیان کرتےہوئے لکھا کہ  ان کے اس دورے کی بدولت قطری و ترک عوام کے درمیان  دیرینہ تعلقات کی غمازی ہوتی ہے

1448142
ترکی اورعربوں کے درمیان موجود مشترکہ ثقافتی ورثہ علاقائی استحکام کا اساس ہے:امیر قطر

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ  عربوں اور ترکی کے درمیان موجود مشترکہ ثقافتی ورثے نےعلاقائی استحکام  اور ترقی کےلیے  تعمیری اور مثبت تعاون کو ترویج دی ہے۔

 امیر قطر نے صدر رجب طیب ایردوان  کے دورہ قطر کے بعد  ٹویٹر پر تاثرات بیان کرتےہوئے لکھا کہ  ان کے اس دورے کی بدولت قطری و ترک عوام کے درمیان  دیرینہ تعلقات کی غمازی ہوتی ہے، عربوں اور ترکی کے درمیان موجود مشترکہ ثقافتی ورثے سےعلاقائی استحکام اور ترقی میں تعمیری  تعاون کو ترویج ملتی ہے جبکہ اس کا اثر انسان پروری کے فروغ پر بھی مرتب ہو رہا ہے۔

قطر کی سرکاری خبر ایجنسیQNA نے ایردوان  کے دورے سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دونوں سربراہوں نے ملاقات میں فلسطین،شام اور یمن کی صورت حال سمیت دیگر عالمی موضوعات پر بھی بات چیت کی ہے۔

 علاوہ ازیں ، دونوں ملکوں کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات کے فروغ بالخصوص،معاشی،تجارتی،سرمایہ کاری،توانائی اور دفاع میں مشترکہ مفادات کو ترجیح دینے کا اظہار کیا گیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں