اسرائیل کا الحاق پلان رد، فلسطینیوں کے جائز حقوق کا دفاع جاری رہےگا:صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کے اسرائیل سے الحاق پلان کے خلاف قومی مطابقت  کے تحت حمایت جاری رکھے گا

1448241
اسرائیل کا الحاق پلان رد، فلسطینیوں کے جائز حقوق کا دفاع جاری رہےگا:صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کے اسرائیل سے الحاق پلان کے خلاف قومی مطابقت  کے تحت حمایت جاری رکھے گا۔

 ابراہیم قالن نے ایک تحریری بیان میں اسرائیل  کے فلسطینی علاقوں سے متعلق الحاق کی کوششوں کے بارے میں  کہا کہ  مغربی کناروں میں موجود  ناجائز یہودی بستیوں اور وادی اردن  کے علاقوں  پر مبنی  اسرائیل کے الحاق پلان کا مطلب فلسطینی سرزمین کو غصب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ،  فلسطینیوں کے اس پلان کے خلاف طے کردہ قومی مطابقت کی روشنی میں قدم اٹھاتے ہوئے ان کی حمایت جاری رکھنے سمیت  عالمی قوانین کی خلاف ورزی میں مصروف اسرائیل  کے الحاق پلان کو  مسترد کرتےہوئے عالمی برداری سے  مطالبہ کرتا ہے کہ وہ  اسرائیل کی ان جابرانہ اور یک طرفہ پالیسیوں کو رکوائے اور فلسطینیوں کے جائز حقوق کا تحفظ کرے۔

 



متعللقہ خبریں