ترکی، روس اور ایران کی شرکت سے آستانہ اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے

مذاکرات میں تینوں رہنما شام کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور آئینی کمیٹی کی کاروائیوں پر غور کریں گے

1446241
ترکی، روس اور ایران کی شرکت سے آستانہ اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے

ترکی، روس اور ایران کے صدور کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آستانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ایران کے صدر حسن روحانی شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

تینوں صدور نے آستانہ مذاکراتی سلسلے کا فی الوقت آخری اجلاس گذشتہ سال ماہِ ستمبر میں انقرہ میں کیا تھا اور رواں سال کا اجلاس ماہِ مارچ میں تہران میں متوقع تھا جو کورونا وائرس کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا۔

وائرس کے خلاف جدوجہد تاحال جاری ہونے کی وجہ سے آستانہ مذاکرات کا مذکورہ چھٹا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

مذاکرات میں تینوں رہنما شام کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور آئینی کمیٹی کی کاروائیوں پر غور کریں گے۔

علاوہ ازیں ادلب اور دریائے فرات  کے مشرقی حصے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں