شمالی عراق میں جاری پنجہ شیر فوجی آپریشن  کے دوران 41 دہشت گردہلاک : وزیر دفاع

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی قیادت میں ہفتہ وار ویڈیو کانفرنس کے اجلاس فورس کمانڈروں اور نائب وزراء  نے کی شرکت کی۔ وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف آپریشن سے متعلق بیان جاری کیا ہے

1445524
شمالی عراق میں جاری پنجہ شیر فوجی آپریشن  کے دوران 41 دہشت گردہلاک : وزیر دفاع

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  شمالی عراق میں جاری پنجہ شیر فوجی آپریشن  کے دوران 41 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی قیادت میں ہفتہ وار ویڈیو کانفرنس کے اجلاس فورس کمانڈروں اور نائب وزراء  نے کی شرکت کی۔

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف آپریشن سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اب تک 41 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ،بڑی تعداد میں بھاری  اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں  لے لیا گیا ہے۔ فضائی حملے کا منصوبہ  ان علاقوں مِن جری رہے گا جہاں اس کی پہلے ہی سے منصوبہ بندی کررکھی گئی ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ آخری دہشت گرد کا جنم رسید نہیں کردیا جاتا۔

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا کہ "15 جون کو ، شمالی عراق میں پنجہ شیر  فوجی آپریشن  کے دوران ترک فضائیہ نے  دہشت گردوں کے بڑی تعداد میں ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اور  مجموعی طور پر 81 اہداف کا کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ترک مسلح افواج نے 15 جون کو پنجہ ایگل   اور   17 جون کو شمالی عراق میں پنجہ شیر فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں