معمولاتِ زندگی کی بحالی سے پیداوار، تجارت اور سیاحت میں تیزی آئی ہے: ایردوان

ترکی کی حیثیت سے ہم، وباء کے دنوں سے کم ترین نقصان کے ساتھ نکلنے والے ممالک میں شامل ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1435693
معمولاتِ زندگی کی بحالی سے پیداوار، تجارت اور سیاحت میں تیزی آئی ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد پیداوار، تجارت اور سیاحت میں تیزی آئی ہے۔

صدر ایردوان نے" 12 ویں بین الاقوامی اسلامی اقتصادیاتی و مالیاتی کانفرنس" سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی حیثیت سے ہم، وباء کے دنوں سے کم ترین نقصان کے ساتھ نکلنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس دورانیے میں ہم نے اقتصادی حوالے سے خوشحال ممالک کو بھی اپنے شہریوں کو کم ترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے دیکھا ہے۔ لیکن ہم نے اپنے عوام کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے 125 ممالک کو بھی صحت کا امدادی سامان فراہم کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی میں ہمیں ایک مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ سال 2020 کی پہلی تہائی کے اعداد و شمار کے 4.5 فیصد کے ساتھ ترکی نے صرف صحت کے شعبے میں ہی نہیں اقتصادیات میں بھی دیگر ممالک کے مقابلے میں مثبت کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ معمولات زندگی کو درجہ بدرجہ بحال کرنے سے ہماری پیداوار، تجارت اور سیاحت میں بھی تیزی آنا شروع ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں