عیدِ سعید کی مناسبت سے اسپیکرِ اسمبلی کا تہنیتی پیغام

روزے  صبر و تحمل، تفکر اور  زندگی کی مشکلات کے حوالے سے ایک امتحان کی حیثیت رکھتے ہیں

1422482
عیدِ سعید کی مناسبت سے اسپیکرِ اسمبلی کا تہنیتی پیغام

ترک اسپیکرِ اسمبلی مصطفی ٰ شن توپ  نے ترک قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر نے عید سعید کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک اعلی درجے کی عبادت ہونےو الے  روزوں کی میزبانی کرنے والے رحمتوں و برکتوں کے ماہ صیام  کو پورا کر لیا گیا ہے۔

اس ماہ کے دوران رکھے گئے روزے  صبر و تحمل، تفکر اور  زندگی کی مشکلات کے حوالے سے ایک امتحان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اب کرہ ارض کے ہر گوشے میں روزے اور عبادت کے ذریعے اپنے خالقِ حقیقی سے رجوع کرنے والے ہر کس کے لیے عید کی خوشیاں منانے کا وقت ہے۔ میں پیاری قوم اور تمام تر مسلمانوں کو  عیدِ سعید کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں