ترکی اور روس کورونا ویکسین اور ادویات کے فروغ پر مشترکہ طور پر کام کریں گے

ترک اور روسی ماہرین کے درمیان معلومات کے تبادلے کا فیصلہ

1422295
ترکی اور روس کورونا ویکسین اور ادویات  کے فروغ پر مشترکہ طور پر کام کریں گے

ترکی اور روس نے کورونا ویکسین کے فروغ پر مشترکہ کام کے معاملے میں باہمی مشاورت شروع کر دی ہے۔

روسی  انسانی صحت و صارفین حقوق کا تحفظ سروس سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  ترک نائب وزیر صحت امینہ الپ میشے  اور روسی متعلقہ ادارے کے صدر کے رمیان ویڈیو کانفرس کے ذریعے ہونے والی ملاقات میں کورونا ویکسین اور ادویات کے فروغ کے معاملات زیر غور آئے۔

اس دوران روس اور ترکی کی وبا کے حوالے سے صورتحال پر غور کرتے ہوئے  ویکسین کی تیاری، مریضوں کے علاج معالجہ اور وبا تدابیر کی ڈگر اور عارضی پابندیوں کو ہٹائے جانے کے معاملات پر مذاکرات ہوئے۔

اس  حوالے سے جاری کردہ  اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ’’ترک فریق  نے کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری کے کام میں مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لیے تیار ہونے پر زور دیا ہے۔  اس حوالے سے ترک اور روسی ماہرین کے درمیان معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‘‘

 

 



متعللقہ خبریں