ترک صدر: ترکی نے کورونا بحران کو ممکنہ حد تک کم ترین نقصان کے ساتھ پیچھے چھوڑا ہے

’’ہم الرٹ رہنے پر عمل پیرا رہیں گے کیونکہ  چھوٹی موٹی غلطی اور لا پرواہی اس وبا کے دوبارہ سے  پھیلنے کا موجب بن سکتی ہے۔‘‘

1422000
ترک صدر: ترکی نے کورونا بحران کو ممکنہ حد تک کم ترین نقصان کے ساتھ پیچھے چھوڑا ہے

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  نے کورونا وبا  کے بحران کو کم سے کم نقصان کے ساتھ پیچھے چھوڑا ہے۔

جانب ایردوان نے آک پارٹی کے ضلعی  چیئرمینوں کے اجلاس  سے قبل ویڈیو کانفرس کے ذریعے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم الرٹ رہنے پر عمل پیرا رہیں گے کیونکہ  چھوٹی موٹی غلطی اور لا پرواہی اس وبا کے دوبارہ سے  پھیلنے کا موجب بن سکتی ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ لی گئی تدابیر  کے ذریعے اقتصادی، سماجی اور انسانی مسائل کے حل کی تلاش کے معاملے میں ایک کامیاب سلسلے پر مہر ثبت کی گئی ہے۔  ترکی  کا  صرف اپنی سرحدوں کے اندر  اس وبا کو شکست  دینا کافی ثابت نہیں ہو گا، قریبی حلقوں سمیت  پوری دنیا  میں اس وبا کو کنٹرول میں لیتے ہوئے ہی ہم سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔

صدر نے بتایا کہ ترکی اور دنیا بھر میں مزید کچھ مدت نئے طرز کے اصولوں  کے ساتھ ہم سب زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں اور تمام تر اداروں کے وبا کے خلاف اقدامات میں وسیع پیمانے کی کوششیں صرف کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں ، ہم ماسک کےا ستعمال، جسمانی فاصلے، صفائی کے اصولوں پر عمل درآمد کے حامل ایک نئے نظام ِ زندگی کو شروع کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں