ترکی کورونا مخالف جنگ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 27 افراد  وائرس کا نشانہ بنے ہیں، جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 249 تک  ہو گیا

1421428
ترکی کورونا مخالف جنگ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا  ہے

ترکی کورونا مخالف جنگ میں وسیع پیمانے کے اقدامات کا ثمر حاصل  کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔  ملک میں جانی نقصان اور نئے کیسسز کی تعداد میں گراوٹ کا عمل ثابت قدمی سے جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 27 افراد  وائرس کا نشانہ بنے ہیں، جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 249 تک  ہو گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں 33 ہزار 633 ٹیسٹ  کیے گئے ہیں  جس  کے بعد 961 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

علاج معالجہ کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیے جانے والے  ایک ہزار 3 مریضوں کے ساتھ وائرس کو شکست دینے والے  افراد کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 987 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں