ترکی کی اسپین کے مسلمانوں کو امداد

اسپین میں ، جو نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے ، اس وبا سے شروع ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے بہت سے خاندان زندگی اور موت کی کشمکش  میں مبتلا ہیں

1417414
ترکی کی اسپین کے مسلمانوں کو امداد

ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TIKA)  نے رمضان المبارک کی امداد کے تحت اسپین کے جنوب میں واقع اندلس علاقے کے غرناطہ  شہر میں مسلمان خاندانوں میں کھانے پیکیج تقسیم  کیے ہیں ۔

اسپین میں ، جو نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے ، اس وبا سے شروع ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے بہت سے خاندان زندگی اور موت کی کشمکش  میں مبتلا ہیں۔

تیکا اور غرناطہ  مسجد فاؤنڈیشن کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران ہر جمعہ کو 100 خاندانوں میں کھانے پیکیج تقسیم کیے جاتے ہیں۔

اسپین کے تقریبا 2 ملین مسلمانوں میں سے 36 ہزار سے زیادہ غرناطہ میں مقیم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں