وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکی رومانیہ-پولینڈ- ترکی سہہ فریقی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کےذریعے شرکت

ترکی اور رومانیہ-پولینڈ وزراء خارجہ اجلاس، 2016 کے بعد سے ہر سال باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے۔ سہہ   فریقی ویڈیو کانفرنس   میں کورونا وائرس کے  خلاف جنگ  کی تازہ ترین صورتِ حال  اور  اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے  اقدامات پر غور

1407798
وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکی رومانیہ-پولینڈ- ترکی سہہ فریقی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کےذریعے شرکت

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کورونا وائرس (Kovid-19)   نے کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  ترکی رومانیہ-پولینڈ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو   نے ٹویٹر پر اس اجلاس  سے  متعلق اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ

"ہم نے سہہ   فریقی ویڈیو کانفرنس   میں کورونا وائرس کے  خلاف جنگ  کی تازہ ترین صورتِ حال  اور  اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے  اقدامات ،  نیٹو کے ایجنڈے پر مسائل، اہم علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال  کیا ہے۔

ترکی اور رومانیہ-پولینڈ وزراء خارجہ اجلاس، 2016 کے بعد سے ہر سال باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا  وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  کورونا وائرس  کوڈ 19 کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی یکجہتی بڑھانے کے لئے ، G-20 کے اندر قائم ، بین الاقوامی رابطہ گروپ کے 7 ویں ٹیلی مواصلات اجلاس میں بھی شرکت کی۔

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے بتایا کہ انہوں نے اجلاس میں کثیرالجہتی تنظیموں میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، وبا کے خلاف جنگ میں ان ممالک کی امداد  کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا  گیا ۔



متعللقہ خبریں