جمہوریہ ترکی کا قیام اتحاد، یکجہتی، بھائی چارے اور تعاون ہی کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے: صدرایردوان

صدررجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکی اتحاد، یکجہتی، بھائی چارے اورتعاون پر قائم کیا گیا ہے۔ صدر ایردوان نے ان خیالات کااظہار  23 اپریل قومی حاکمیت اور بچوں کے دن اور ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی صد سالہ سالگرہ پر قوم سے خطاب کرتے  ہوئے کیا

1404222
جمہوریہ ترکی کا قیام اتحاد، یکجہتی، بھائی چارے اور تعاون ہی کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے: صدرایردوان

صدررجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکی اتحاد، یکجہتی، بھائی چارے اور تعاون  پر قائم کیا گیا ہے۔

 صدر ایردوان نے  ان خیالات کاا ظہار  23 اپریل قومی حاکمیت  اور بچوں کے دن اور ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی صد سالہ   سالگرہ پر قوم سے خطاب کرتے  ہوئے  کیا۔

انہوں نے  اپنے خطاب کا آغاز جمہوریہ ترکی کے بانی  غازی مصطفیٰ کمال اتاترک  اور تمام شہدا  اور غازیوں کو  خراجِ تحسین  پیش کرتے ہوئے کہا کہ  آج سے  ایک سو سال قبل انقرہ میں  قائم کی جانے والی    ترکی کی قومی اسمبلی   اس دور میں  مملکت کو آزاد کروانے کے مرکز کی حیثیت اختیار کرگئی تھی۔  انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی اتحاد، یکجہتی، بھائی چارے اور تعاون  پر قائم کیا گیا ہے۔ 23 اپریل  کا دن  دراصل  بھائی  چارے، قومی عظم اور قومی حاکمیت  کی سب سے بڑی علامت ہے ۔

صدر ایردوان نے زور دے کر کہا کہ 23 اپریل  کا دن  ترک  قوم کے  اپنے بچوں کو   دی جانے والی اہمیت اور نوجوانوں  پر جو اعتماد  کا اظہار ہے۔

صدر ایردوان نے  ترک قوم اور پوری اسلامی دنیا کو پہلی  تراویح کی نماز پڑھنے کے بعد پہلا روزہ رکھنے پر ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

دریں اثنا  کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں امسال بغیر کسی تقریب کے  منائے جانے والے قومی حاکمیت اور بچوں کے تہوار  کے موقع پر تمام  ترک باشندوں کو مقامی وقت کے مطابق   رات نو بجے   اپنے اپنے گھروں کی بالکونیوں  پر نکل کر  جوش و خروش سے قومی  ترانہ پڑ ھا۔ صدر ایردوان  بھی اس موقع پر تمام ٹیلی ویژن چینل کی مشترکہ  لائیو نشریات   میں بچوں کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا ۔



متعللقہ خبریں