ساتواں آستانہ وزرائے خارجہ اجلاس، میولود چاوش اولو کی ٹیلی کانفرنس شرکت

اجلاس میں ہم نے شام میں کورونا وائرس وباء کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات چیت کی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1403500
ساتواں آستانہ وزرائے خارجہ اجلاس، میولود چاوش اولو کی ٹیلی کانفرنس شرکت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے آستانہ مذاکراتی مرحلے کے 7 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں چاوش اولو نے اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف اور ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ شام میں کورونا وائرس وباء کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بات چیت کی۔

اجلاس کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہم نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے آستانہ مرحلے کے 7 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کیا۔ اجلاس میں ہم نے شام میں کورونا وائرس وباء کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات چیت کی۔ اس کے علاوہ ادلب اور فرات کے مشرق سمیت شام میں حالیہ پیش رفتوں ، سیاسی مرحلے، انسانی صورتحال اور مہاجرین کی واپسی کے پہلووں پر غور کیا"۔



متعللقہ خبریں