ترک وزارتِ صحت کی سءانسی کونسل اور چینی حکام کے درمیان ویڈیو کانفرنس سے رابطہ

گذشتہ روز 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کا آغاز چینی عہدیداروں اور سائنس دانوں کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے بارے میں پریذینٹیشن  سے ہوا

1386363
ترک وزارتِ صحت کی سءانسی کونسل اور  چینی  حکام کے درمیان ویڈیو کانفرنس سے رابطہ
cin Turkiye yardim.jpg
bilim kurulu.jpg

وزارتِ  صحت کی  کورونا وائرس کی سائنسی کونسل کے اراکین اور   چینی  حکام  اور سائنس دانوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کا آغاز چینی عہدیداروں اور سائنس دانوں کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے بارے میں پریذینٹیشن  سے ہوا  ۔

پریذنٹیشن کے بعد چینی فریق سے سوالات پوچھے گئے۔ سوال جواب اور  فریقین کے مابین معلومات اور تجربے کا اشتراک کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ، بیماری کے بارے میں تمام پہلووں سے  معلومات  پر غور کرنے اس بیماری کی  خصوصیات ، مختلف عمر کے گروہوں  پر  اس کے  اثرات ، بیماری سے متعلق علامات ، تشخیصی طریقوں ، علاج کے پروٹوکول ، ویکسینیشن اسٹڈی ، اور مریضوں کی شفا یابی کی صورتحال جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری طرف چینی   کارگو  طیارےکے ذریعے  علاج میں استعمال کیے جانے والے  طبی سامان کو بھی ترکی  لایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں