ایک صدی قبل ترک قوم کوعزم کو نہ سجھ سکنے والے آج بھی سمجھ نہیں سکتے، صدر ایردوان

صدرِ ترکی نے 18 مارچ  شہدا کی یاد و فتح چناق قلعے کی ایک سو پانچویں سالانہ  یاد کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا

1380326
ایک صدی قبل ترک قوم کوعزم کو نہ سجھ سکنے والے آج بھی سمجھ نہیں سکتے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایک صدی قبل چناق قلعے  میں ترکوں کی جدوجہد کو نہ سمجھ سکنے والے آج  ترکی کے خلاف خطرات کے پیش نظر   اس کے عزم  اور اٹل موقف کو بھی سمجھنے  سے قاصر رہیں گے۔

صدرِ ترکی نے 18 مارچ  شہدا کی یاد و فتح چناق قلعے کی ایک سو پانچویں سالانہ  یاد کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا۔

ایردوان  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  105 ویں  سالگرہ کو بڑے فخر سے منائے جانے والی فتح چناق قلعے   ترک ملت کی اتحادو یکجہتی کے جذبات کے ساتھ وطن و قوم سے محبت کا اظہار کرنے والی ایک  عظیم الشان داستان ہے۔

فتح  چناق قلعے کے  ناممکن کو ممکن بنانے والی ، قوم کی خود مختاری ، عزت و وقار اور وطن کے تحفظ کی خاطر  دی جا سکنے والی  بلند ترین قربانیوں کی  ایک شاندار کہانی ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے بتایا کہ "معرکہ ہائے چناق قلعے  جنگ عظیم اول  کے دوران 1915 تا 1916  جزیرہ نما گیلی بولو  میں سلطنتِ عثمانیہ  اور اتحادی مملکتوں کے درمیان بری اور بحری جنگوں  کا دوسرا نام ہے"

ترک علاقے چناق قلعے میں حاصل کردہ فتوحات نے قوم کے مستقبل اور جمہوریہ ترکی کے قیام  میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔



متعللقہ خبریں