ترکی نے متعدد یورپی ممالک کے مسافروں کے لیے اپنے دروازے بند کردیے

جرمنی، اسپین، فرانس، آسڑیا، ناروے، ڈنمارک، سویڈن، بیلجیم اور ہالینڈ سے مسافر 17 اپریل تک ترکی نہیں آ سکیں گے

1378023
ترکی نے متعدد یورپی ممالک کے مسافروں کے لیے اپنے دروازے بند کردیے

ترکی کی تمام تر سرحدوں کو جرمنی، اسپین، فرانس، آسڑیا، ناروے، ڈنمارک، سویڈن، بیلجیم اور ہالینڈ سے آنے والے مسافرو ں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

وزیر ِ داخلہ سلیمان سوئلو کے دستخط کے ساتھ کووڈ۔19 وبا کے خلاف جدوجہد  کے حوالے سے جاری کردہ  سرکلر کے مطابق ترکی  سےمذکورہ ممالک کو سیر وسیاحت کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ان ممالک کے شہریوں اور گزشتہ 14 دنوں میں ان ممالک کی سیر کرنے والے  تیسرے ممالک کے شہریوں  کو آج صبح ترکی کے مقامی وقت کے مطابق ترکی آنے کی اجازت نہیں ہو گی ، تا ہم مذکورہ ممالک کے شہریوں کی   ترکی سے واپسی کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہو گی۔

یاد رہے اس سے قبل ترکی نے چین، ایران، عراق، جنوبی  کوریا  اور اٹلی  کے ساتھ مسافروں کی نقل و حمل کو بند کر رکھا تھا ۔ اب  کے بعد دیگر یورپی ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں



متعللقہ خبریں