ادلب کی صورتحال،یورپی یونین وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کرے گی

یورپی یونین کےخارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اس مسئلے کا سیاسی حل  تلاش کیا جانا چاہیئے جس کےلیے یورپی یونین  بھرپور تعاون کرنےکےلیے تیار ہے

1369590
ادلب کی صورتحال،یورپی یونین وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کرے گی

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ    کا  ادلب کے موضوع پر اجلاس بلایا جائے گا۔

 اس بات کا اعلان  خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے کیا ۔

انہوں نے  کہا کہ  ادلب  کی جھڑپیں عالمی امن  و امان  کےلیے خطرہ بن رہی ہیں ،جسے ختم کرنے  کےلیے  کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

بوریل نے کہا کہ  اس کےلیے  خارجہ  تعلقات    کی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

 نمائندے نے کہا کہ تمام طرفین  سے ہم رابطے میں ہیں  جن سے فوری جنگ بندی اور اعتدال پسندی  کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 جوزف بوریل نے مزید کہا کہ   اس مسئلے کا سیاسی حل  تلاش کیا جانا چاہیئے جس کےلیے یورپی یونین  بھرپور تعاون کرنےکےلیے تیار ہے ۔



متعللقہ خبریں