ترک مسلح افواج پر فضائی حملہ، 2 فوجی شہید اور 2 زخمی

فائر بندی کو یقینی بنانے کے لئے ادلب میں موجود ترک مسلح افواج پر فضائی حملہ، 2 ترک فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے

1367161
ترک مسلح افواج پر فضائی حملہ، 2 فوجی شہید اور 2 زخمی

ترکی وزارت دفاع نے شام کے علاقے ادلب میں 2 ترک فوجیوں کی شہادت اور 2 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق فائر بندی کو یقینی بنانے کے لئے ادلب میں موجود ترک مسلح افواج پر فضائی حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں 2 ترک فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "علاقے کے مختلف ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق جوابی کاروائی میں اسد انتظامیہ کے ایک ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم ، ایک ZU-23اینٹی ائیر کرافٹ ، ایک اینٹی ٹینک کرافٹ، تین ٹینکوں، ایک ایمونیشن کی گاڑی  اور 2 تعمیراتی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، 3 ٹینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور 114 انتظامی فورسز کے اہلکاروں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں