صدرِ ایردوان دورہ آذربائیجان پر

ایردوان  کا زاگلبا پیلس میں صدر الہام علی یف کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ  پُر تپاک خیر مقدم

1366188
صدرِ ایردوان دورہ آذربائیجان پر
erdoğan aliyev.jpg

صدر رجب طیب ایردوان  آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔

ترکی ۔ آذربائیجان اعلی سطحی حکمت عملی تعاون کونسل کے 8 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے باکو تشریف لے جانے والے ایردوان  کا زاگلبا پیلس پہنچنے پر صدر الہام علی یف نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ  خیر مقدم کیا۔

کونسل کے اجلاس میں ہونے والے مذاکرات میں ترکی۔ آذربائیجان تعلقات  پر تمام تر پہلووں سےنظر ثانی کی جائیگی اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید   گہرائی دینے کے امکانات پر غور کیا جائیگا۔

مصروفیات کے دائرہ کار میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال  بھی متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں