زلزلے سے ہلاکتوں پر یورپی وزراء کا اظہار تعزیت

وزراء اور قائمقام وزراء نے ٹویٹر پر  ترکی سے اظہار تعزیت کیا تھا جس کا جواب ترک وزیرِ خارجہ نے  بھی ٹویٹر  پیغام کے ذریعے دیا۔

1364878
زلزلے سے ہلاکتوں پر یورپی وزراء کا اظہار تعزیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے ایران میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے ترک ضلع  وان میں ہلاکتوں  پر تعزیتی پیغامات جاری کرنے والے یونان، لاٹویا اور  لتھوانیا  کے وزراء خارجہ   اور البانیہ کے قائمقام وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

ان وزراء اور قائمقام وزراء نے ٹویٹر پر  ترکی سے اظہار تعزیت کیا تھا جس کا جواب ترک وزیرِ خارجہ نے  بھی ٹویٹر  پیغام کے ذریعے دیا۔

یا د رہے کہ وزیرِ  صحت فخرالدین کوجا نے ترکی ۔ ایران سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے باعث وان کی تحصیل باش قلعے میں 9 افراد کی  ہلاکتوں اور 50 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں