ترکی: زلزلے کے نتیجے میں9 شہری جاں بحق

آج صبح ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ضلع وان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں  3 بچوں سمیت کُل 7 شہری ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں

1364649
ترکی: زلزلے کے نتیجے میں9 شہری جاں بحق
van-iran deprem3.jpg
van-iran deprem2.jpg
van-iran deprem1.jpg

ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان  کی تحصیل خوئے میں 5.9 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ضلع وان کی تحصیل باش قلعے میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کی وجہ سے باش قلعے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لوُنے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ضلع وان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں  4 بچوں سمیت کُل 9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوئے لُو نے کہا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے لئے تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 37 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔

ایران کے ہنگامی امدادی ادارے کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے بھی سرکاری ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مغربی آذربائیجان کے گورنر محمد مہدی شہریاری کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور امدادی ٹیموں کو زلزلہ زدہ علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے میں 43 دیہاتوں میں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔


ٹیگز: #زلزلے

متعللقہ خبریں