برادرملک پاکستان ہرعالمی سطح پر ہمیشہ ساتھ رہا ہے،اس کے مشکور ہیں:ترک صدارتی مشیر

صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین  آلتون  نے  کہا ہے کہ  مشترکہ سلامتی و اقتصادی سمیت ثقافتی تعلقات  برادرانہ اور پر عزم  انداز میں پاکستان  سے  جاری رہیں گے

1359995
برادرملک پاکستان ہرعالمی سطح پر ہمیشہ ساتھ رہا ہے،اس کے مشکور ہیں:ترک صدارتی مشیر

صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین  آلتون  نے  کہا ہے کہ  مشترکہ سلامتی و اقتصادی سمیت ثقافتی تعلقات  برادرانہ اور پر عزم  انداز میں پاکستان  سے  جاری رہیں گے۔

 مشیر نے  ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  پاکستان کے دو روزہ دورہ  اختتام پر کہا کہ  صدر ایردوان پاکستان کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر   ترکی کی حمایت کرنے پر  برادر ملک  پاکستان  کے  مشکور ہیں اور   امکان ہے کہ سن 2023 تک دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا،اس  وقت پاکستان کے ساتھ توانائی و دفاعی  صنعت سمیت  متعدد شعبوں میں تعاون  جاری ہے  جبکہ پاکستان نے ترک  شہریوں کے لیے ویزےکے حصول میں   آسانیاں پیدا کی ہیں علاوہ ازیں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اب لاہور کے بعد  کراچی میں بھی اپنا مرکز قائم کر ےگی ۔



متعللقہ خبریں