ہماری ہمدردیاں ترک عوام، متاثرہ کنبوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں: جوزف بوریل

ہماری  ہمدردیاں ترک عوام، متاثرہ کنبوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ ہم صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ترک عوام کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہیں: جوزف بوریل

1347900
ہماری ہمدردیاں ترک عوام، متاثرہ کنبوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں: جوزف بوریل

یورپی یونین کے خارجہ امور و سلامتی پالیسیوں کے ہائی کمشنر جوزف بوریل نے ترکی کے ضلع العزی میں 6.8  کی شدت سے آنے والے زلزلے کی وجہ سے انسانی جانی نقصان پر وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ہائی کمشنر بوریل اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بوریل نے چاوش اولو سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بوریل نے اس سے قبل بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ " ہماری  ہمدردیاں ترک عوام، متاثرہ کنبوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ ہم صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ترک عوام کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہیں"۔



متعللقہ خبریں