لیبیا کانفرنس کا حتمی اعلان پر  تمام شرکا کی حمایت ایک اچھا آغازہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

چاوش اولو  نے کہا کہ یورپی یونین  نے  ابھی تک ترکی کے ساتھ  پناہ گزینوں کے  بارے میں  کیے  گئے  وعدے پورے نہیں کیے ہیں

1345857
لیبیا کانفرنس کا حتمی اعلان پر  تمام شرکا کی حمایت ایک اچھا آغازہے: وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے جرمن روزنامہ  بلڈ کو بیان جاری کیا ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے خاص طور پر لیبیا کانفرنس کے نتائج  اور دیگر موضوعات کے بارے میں سوالات کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لیبیا کانفرنس کا حتمی اعلان پر  تمام شرکا کی حمایت ایک اچھا آغاز  ہے۔

چاوش اولو  نے کہا کہ یورپی یونین  نے  ابھی تک ترکی کے ساتھ  پناہ گزینوں کے  بارے میں  کیے  گئے  وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔

چاوش اولو   نے کہا کہ شام پر شہریوں کی اموات اور ادلیب خطے میں نئی  ہجرت  پر انہیں  تشویش لاحق ہے  اور مزیدبراں علاقے سے   چار لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں جس پر انہیں بہت دکھ ہے۔

انہوں نے  صدر ایردوان  کی طرف سے سیف زون بنانے کے مطالبے کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ اس کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

روس کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے چاوش اولو   نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے ساتھ تعلقات مغرب کے کے لیے کوئی خطرہ تشکیل نہیں دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں