بحیرہ روم میں شمالی قبرص اور ترکی کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر ہوگا:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ   ترکی اور شمالی قبرص کے بحیرہ روم میں حقوق کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا

بحیرہ روم میں شمالی قبرص اور ترکی کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر ہوگا:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ   ترکی اور شمالی قبرص کے بحیرہ روم میں حقوق کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔

ڈاوس میں اقتصادی  فورم کا 50 واں اجلاس منعقد ہو رہا ہےجس میں شریک  وزیر خارجہ نے  ایک نجی ٹیلی ویژن    سے  گفتگو کرتےہوئے  بتایا کہ  مشرقی بحیرہ روم    میں ہائیڈرو کاربن کی تلاش جاری  ہے  کہ جہاں کے بعض حصوں میں   جنوبی قبرص کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں لیکن  ہمیں  شمالی قبرص اور ترکی کے حقوق کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

چاوش اولو نے کہا کہ  جنوبی  علاقوں میں ہمارا ایک بحری جہاز تلاش کا کام جاری رکھےہوئے ہے اور ایک  ایسے مقام پر جس کےلیے جنوبی قبرص کو   تلاش کا اجازت نامہ ملا ہوا ہے وہاں ہم ہر قسم کے تعاون کےلیے تیار ہیں۔  



متعللقہ خبریں