تیکا کے تعاون سے لاہورکے مضافات میں 1000 طالبات کے لیے دو سکولوں کی تزئین و آرائش

ترک ادارہ براۓ ترقی و تعاون (تیکا) نے لاہور کے مضافاتی علاقے منصورہ میں غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن،، جوکہ اس وقت پاکستان میں 700 سرکاری اسکولوں میں کام کر رہی ہے، سے وابستہ دو اسکولوں کی تزئین و آرائش کی، جن میں اس وقت 1000 طالبات زیرتعلیم ہیں

تیکا کے تعاون سے لاہورکے مضافات میں 1000 طالبات کے لیے دو سکولوں کی تزئین و آرائش
pakistan okul tika.jpg
tika pakistan.jpg
tika pakistan okul.jpg

تیکا کے تعاون سے لاہورکے مضافات میں 1000 طالبات کے لیے دو سکولوں کی تزئین و آرائش

ترک ادارہ براۓ ترقی و تعاون (تیکا) نے لاہور کے مضافاتی علاقے منصورہ میں غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن،، جوکہ اس وقت پاکستان میں 700 سرکاری اسکولوں میں کام کر رہی ہے، سے وابستہ دو اسکولوں کی تزئین و آرائش کی، جن میں اس وقت 1000 طالبات زیرتعلیم ہیں۔ ان میں سے ایک پرائمری اور دوسرا سیکنڈری اسکول ہے۔ اس منصوبے کا مقصد طالبات کو  بہتر ماحول میں  تعلیم فراہم کرنا اور اس وسیلے سے  تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اسلام آباد میں ترکی کے سفیر  احسان مصطفیٰ یرداکل کی اہلیہ ، محترمہ زلاطومیر یرداکل ، لاہور میں ترک قونصل جنرل جناب عامر اوزبے، نجیب فاضل بین الاقوامی  فن وثقافت ایوارڈ یافتہ  پروفیسر امجد اسلام امجد ، تیکا اسلام آباد  کے کوآرڈینیٹرگوکحان اُمُت ، صدر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن وقار انجم جعفری اور دیگر طلبہ نے اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

   طالبات اور غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر جناب وقار انجم جعفری نے 20 سالہ پرانی اسکول کی عمارت کی تزئین و آرائش پرتیکا کا شکریہ ادا کیا۔جناب وقار انجم جعفری نے کہا کہ اس منصوبے کی وجہ سے طالبات کوبہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات اسکول آنے پر ہر روز تیکا اور ترکی کی تعریف اور شکریہ   ادا  کرتےہیں۔

پروفیسر امجد اسلام امجد ، جوکہ معزز صدر رجب طیب اردوگان کی طرف سےنجیب فاضل بین الاقوامی ثقافت اور آرٹ ایوارڈ یافتہ ہیں ، نے پاکستان اور ترکی کے مابین طویل تاریخی تعلقات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوے ذکر کیا کہ ترکی کے صدر کی طرف سے دیا گیا ایوارڈ نہ  صرف ان کے لئے بلکہ تمام پاکستانی عوام کے لئے ہے اور دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری محبت کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان میں  تیکا کےمنصوبوں  کو  بہت سراہا اورموسم گرما کے نوجوانوں کے تجربات کے تبادلے کے پروگرام اور تیکا کے موجودہ اسکول کی تزئین و آرائش کے منصوبے نے ثقافتی دارالحکومت لاہور میں تعلیم اور ثقافت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ترک ادارہ براۓ تعاون و باہمی روابط (تیکا)  اسلام آباد کے کوآدڈینیٹر جناب گوکحان اُمُت نے اس منصوبے کے مقصد اور طریقہ کار  کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد  ان دو سکولوں جہاں 1000 لڑکیاں زیرِ تعلیم ہیں کے بنیادی ڈھانچہ اور استعدادِ کار کو ترقی دے کر طالبات کو زیادہ بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔  انھوں نے کہا کہ  ترک ادارہ براۓ تعاون و باہمی روابط (تیکا)  نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اپنے منصوبے مکمل کیے ہیں اور یہ ادارہ تعلیم اور فنّی و پیشہ ورانہ تربیت کے کاموں کو بھی بہت اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے اس  منصوبے کی کامیابی سے تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جناب گوکحان اُمُت نے کہا کہ وہ دوبارہ اس سکول کا دورہ کرینگے اور اس موقع پر  انھوں نے طالبات سے  اگلےسال کے امتحانات میں اچھے نمبر لینے کا وعدہ لیا۔

ترک ادارہ براۓ تعاون و باہمی روابط (تیکا) نے لاہور میں تجربات کے تبادلے کے پروگرا م کے تحت    بزرگ افراد کی رہائش  کے لئے قائم کردہ ادارہ عافیت   کو بھی امداد فراہم کی ہے۔



متعللقہ خبریں