ترکی دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں نیٹو کی حمایت کی توقعات رکھتا ہے: نعمان قُرتُلمش

نعمان قُرتُلمش    نے ان خیالات کا اظہار  برطانوی دارالحکومت   لندن میں منعقد نیٹو سمٹ کے نتائج کے  بارے میں ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن TRT کو  اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا

1318809
ترکی  دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں نیٹو  کی حمایت کی توقعات رکھتا ہے: نعمان  قُرتُلمش

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) ڈپٹی چیئرمین  نعمان قُرتُلمش  نے کہا ہے کہ  وہ دہشت گردی کے خلاف ترکی کے لئے نیٹو کی حمایت حاصل کرنے کی توقع  رکھتے ہیں۔

نعمان قُرتُلمش    نے ان خیالات کا اظہار  برطانوی دارالحکومت   لندن میں منعقد نیٹو سمٹ کے نتائج کے  بارے میں ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن TRT کو  اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے نیٹو کے    حتمی اعلامیے  میں ترکی    کی توقعات  پوری ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ عزم کا اظہار 'اہم، لیکن ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی کو نقصان پہنچانے والی دہشت گرد تنظیموں   PYD / YPG ، داعش اور  فیتو کے خلاف دہ بڑے پیمانے پر جدو جہد   جاری ہے

انہوں نے کہا کہ ترکی میں 4 لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں  اور ترکی  ان کی  میزبانی کررہا ہے  لیکن اس سلسلے یورپی ممالک  کی جانب سے  ابھی تک  قابلِ  ذکر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اور نیٹو کا اجلاس   ان حالات ہی میں منعقد ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کی جانب سے پی وائی ڈی/ وائی پی جی کو دہشت گرد تنظیموں کے طور دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ ملکی سلامتی اور سیکورٹی کے لیے  خطرہ تشکیل دے رہی ہیں۔   ہمیں اس بارے میں تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے  اور اسی کے نتیجے میں ہم کامیابی حاصل ریں گے۔

 



متعللقہ خبریں