ایردوان ۔ لین ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی یورپی یونین کمیشن کی نئی سربراہ اُرسُولاوان ڈر لین کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

ایردوان ۔ لین ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کمیشن کی نئی سربراہ اُرسُولاوان ڈر لین کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ملاقات  لین کی طلب پر اور ان کے فرائض کے پہلے دن ہوئی ۔

ٹیلی فونک ملاقات میں ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت  کے مرحلے ، ترکی اور یورپی یونین کے درمیان 18 مارچ  کو طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں ترکی میں موجود شامی مہاجرین  کے لئے امداد اور ترکی کی طرف سے شام کے شمال میں تشکیل دئیے گئے سیف زون  میں شامی مہاجرین کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی  کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔



متعللقہ خبریں