ترکی نیٹو اتحاد کے نظریات اور مشن کو جاری رکھنے پر یقین رکھتا ہے: چئیرمین صدارتی محکمہ اطلاعات

نیٹو کا اجلاس کل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہوگا۔ نیٹو کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے   اس سربراہی  اجلاس میں  صدر رجب طیب ایردوان بھی شرکت کریں گے

ترکی نیٹو اتحاد کے نظریات اور مشن کو جاری رکھنے پر یقین رکھتا ہے: چئیرمین صدارتی محکمہ اطلاعات

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے چئیرمین  فاحرتین آلتون  نے کہا ہے کہ  ترکی، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)  کے نظریات اور مشن جاری رکھنے پر  یقین رکھتے ہیں۔

نیٹو کا اجلاس کل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہوگا۔

نیٹو کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے   اس سربراہی  اجلاس میں  صدر رجب طیب ایردوان بھی شرکت کریں گے ۔

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے چئیرمین  فاحرتین آلتون   نے    نیٹو  کے سربراہی اجلاس سے قبل   ترکی نے  نیٹو مشن پراپنی  توجہ مبذول کروائی ہے۔

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے چئیرمین  فاحرتین آلتون   نے سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ

"ترکی 70 سال کے قریب مغرب کے لئے ایک لازمی اتحادی رہا ہے  اور یہ سلسلہ آج بھِ جاری ہے اور آئندہ بھی  جاری رہے گا۔  انہوں نے کہا کہ  ترکی نے  1952 میں نیٹو میں شمولیت اختیار کی اور دنیا بھر میں بہت سے اہم مشن  نیٹو تحاد کی سیکیورٹی کی جانب سے کئی دہائیوں کے لئے کام کیا ہے۔

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے چئیرمین  فاحرتین آلتون   نے کہا  کہ ترکی سرد جنگ کے بعد کے دور میں  بھی  نیٹو  کے ایک طاقتور  اتحاد کے طور پر اپنے امور کو سرانجام  دیتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نیٹو کے نظریات اور جاری مشنز پر یقین رکھتے   اور اس تنظیم نے مشترکہ سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے جو کردار ادا کیا ہے اس پر مستحکم طور پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔

 



متعللقہ خبریں