وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کایورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ ساسولی کو جواب

یورپی حقوق کی نمائندگی کرنے والے ایک شخص کی جانب سے یورپی یونین کے ایک ادارے میں ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے کو توڑ موڑ کر پیش کیا جانا باعثِ شرم ہے

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو   کایورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ ساسولی کو جواب

ترک وزیر  خارجہ میولود چاوش اولو نے یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکرساسولی  کے  برسلز میں  کل کی دو طرفہ ملاقات کے بعد بیان  کا جواب سماجی رابطوں  کے اکاونٹ کے ذریعے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اسپیکر ِ یورپی پارلیمان  کی جانب سے  میرے سامنے زیرِ لب  نہ لا سکنے  والے معاملات کو کسی حقیقت کی طرح  آشکار کیا ہے جو کہ یورپی یونین کے غیر مخلصانہ اور دہرے موقف کی ایک نئی مثال  کو تشکیل دیتا ہے۔یورپی حقوق کی نمائندگی کرنے والے ایک شخص کی جانب سے یورپی یونین کے ایک ادارے میں ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے کو توڑ موڑ کر پیش کیا جانا باعثِ شرم ہے۔"

ساسولی نے اپنے بیان میں   ترک مسلح افواج کے چشمہ امن آپریشن اور ترکی کی مشرقی بحیرہ روم میں تیل تلاش کرنے کی  کاروائیوں    پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس سے چاوش اولو کو آگاہی کرانے کا دعوی کیا تھا۔



متعللقہ خبریں