امریکی نمائندہ خصوصی برائے شام کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات

نائب وزیر دفاع یونس عمر قاراعثمان اولو اور جمیز جیفری کی صدارت کے بین الاوفود مذاکرات سر انجام پائے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے شام کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات

وزیرِ دفاع خلوصی آقار نے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام جیمز جیفری اور امریکہ کے انقرہ میں سفیر ڈیوڈ ساٹیر فیلڈ کو شرف ِ ملاقات بخشا۔

وزارت دفاع سے جاری کردہ اعلان کے مطابق نائب وزیر دفاع یونس عمر قاراعثمان اولو اور جمیز جیفری کی صدارت کے بین الاوفود مذاکرات سر انجام پائے۔

مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ 17 اکتوبر کو دستخط ہونے والے مطابقت سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

بین الاوفود مذاکرات کے بعد وزیر آقار نے امریکی نمائندے برائے شام اور امریکی سفیر کو شرفِ ملاقات بخشا۔

 



متعللقہ خبریں