جیمز جیفری ۔ ابراہیم قالن ملاقات، صدر ایردوان کے دورہ امریکہ پر غور

شام میں شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور

جیمز جیفری ۔ ابراہیم قالن ملاقات، صدر ایردوان کے دورہ امریکہ پر غور

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکہ کے نمائندہ خصوصی  برائے شام  جیمز جیفری  سے ملاقات کی۔

استنول میں صدر کے دولما باہچے میں دفتر میں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنےو الی  اس ملاقات میں امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان کی 13 نومبر کو امریکی صدر سے ملاقات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران سیف زون، ادلیب کی تازہ صورتحال، شام کے سیاسی حل میں پیش رفت اور دستور ساز کمیٹی کے امور پر جامع طور پر غور بھی کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2254 نمبر کی قرا رداد کے دائرہ کار میں مذکورہ  کمیٹی کے امور سے جلد از جلد نتائج حاصل کرنے اور شام میں شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں  17 اکتوبر کو امریکہ کے ساتھ سیف زون کے معاملے  میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

داعش، پی وائے ڈی/PKK سمیت تمام تر دہشت گرد عناصر کے خلاف  جدوجہد کے معاملے میں ترکی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔



متعللقہ خبریں