دہشت گرد تنظیم نے تاحال شمالی شام سے انخلاء نہیں کیا، وزیرِ دفاع

ترکی، شام اور دیگر تمام تر ہمسایہ ممالک  کی سیاسی یکجہتی اور زمینی سالمیت کا احترام کرتا ہے

دہشت گرد تنظیم نے تاحال شمالی شام سے انخلاء نہیں کیا، وزیرِ دفاع

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  اور اس کی شام میں شاخ پی وائے ڈی  نے ترکی کی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں  سے تاحال انخلاء نہیں کیا۔

جناب خلوصی آقار نے سی این این انٹرنیشنل چینل پر بیکی اینڈرسن  کے ایجنڈے سے متعلق سوالات کا  جواب دیا۔

اینڈرسن کے   شام کے شمال مشرق میں  دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK دہشت گرد تنظیم کے خلاف  چشمہ امن مذاکرات  کے بارے میں سوالات  کوجواب دینے والے آقار نے  بتایا کہ ترکی، شام اور دیگر تمام تر ہمسایہ ممالک  کی سیاسی یکجہتی اور زمینی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم چشمہ امن عسکری کاروائی  کے دوران کسی قسم کا قبضہ، مداخلت یا پھر کوئی دوسرا اقداما نہیں اٹھا رہے، ہم وہاں پر صرف اور صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایک فوجی کاروائی کر رہے ہیں۔ "

انہوں نے بتایا  کہ"روس  اور متحدہ امریکہ نے  وائے پی جی/PKK ان علاقوں سے انخلاء کا عندیہ دیا ہے۔ تا ہم  ابھی بھی وائے پی جی کے دہشت گردوں کی جانب سے  کئی غیرقانونی کاروائیاں کی گئی ہیں، جن کے خلاف ہم نبردِ آزما ہیں۔  ہم بیک وقت روس اور امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کرتے ہوئے  ان سے وائے پی جی/PKK کو مذکورہ علاقوں سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں